رحیم یار خان(نیوز ڈیسک) شادی شدہ محبوبہ کو ملنے کیلئے جانے والا عاشق سسرالیوں کے ہتھے چڑھ گیا ،اہل خانہ کے تشدد وحشیانہ تشدد سے ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق بستی گچلاں کے رہائشی محمد شاہد نے اسی علاقہ کی رہائشی شادی شدہ عاصمہ سے تعلقات استوار کر رکھے تھے، گزشتہ رات محبوبہ سے ملنے اس کے گھر گیا، اسی دوران عاصمہ کے سسرالیوں نیاز، ریاض، فیاض، سجاد، بلال احمد، نواز اور حمید نے قابل اعتراض حالت میں پکڑ لیا، ڈنڈوں اور سوٹوں سے وحشیانہ تشدد کیا جس سے شاہد شدید زخمی ہوگیا۔ سسرالیوں نے بہو عاصمہ کو بھی جان سے مارنے کی کوشش کی تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے خاتون کو قتل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے عاصمہ سمیت 8 ملزموں کو گرفتار کر لیا جبکہ محمد شاہد زخموں کی تاب نہ لاتے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد نعش تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردی جبکہ مقتول شاہد کے بھائی محمد اسماعیل کی رپورٹ پر قتل کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔