منگل‬‮ ، 09 جون‬‮ 2026 

بہتی گنگاکی مثال پاکستان سے امریکہ پہنچ گئی ۔۔ٹرمپ سے بھی قریبی شخصیت کابڑامطالبہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں توسنتے تھے کہ لوگ اپنے عزیزوں کواقتدارمیں آنے کے بعد نوازتے ہیں اس بارے میں مختلف پاکستانی حکومتوں میں کئی بڑی بڑی مثالیں موجود ہیںجس کی وجہ سے کئی شخصیات کے قریبی عزیزوں نے بہتی گنگامیں ہاتھ دھوئے

لیکن اب یہ مثال امریکہ میں بھی پہنچ گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سابق اہلیہ ایوانا ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کی خواہشمند ہیں کہ انہیں جمہوریہ چیک میں امریک کا سفیر مقرر کیا جائے جو ایوانا کا آبائی وطن بھی ہے۔ امریکی اخبار نیویارک پوسٹ سے گفتگو کرتے ہوئے 67سالہ ایوانا نے بتایا کہ وہ امریکہ کے نومنتخب صدر اور اپنے سابق شوہر سے چیک ریاست میں سفیر بنائے جانے کا مطالبہ کریں گی۔ انہوں نے ٹرمپ کے دس سالہ بیٹے بیرن کے ساتھ گہری ہمدردی کا بھی اظہار کیا جو وہائٹ ہاﺅس میں اپنی والدہ نئی خاتون اول اور ٹرمپ کی تیسری اہلیہ ملانیا کے ساتھ رہیں گے۔ ایوانا نے باور کرایا کہ وہ ملانیا کے نئے مقام سے کسی طور پر حاسد نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے اپنے عہدے سے غرض ہے کوئی کہیں بھی رہے مجھے اس سے کوئی غرض نہیں ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریو سیکریٹو


دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…