بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

’’اہم ترین اشخصیت کی پاکستان آمد ‘‘ مسلح افواج کے دستوں اور وزیر اعظم نواز شریف نے نور خان ائیر بیس پر پہنچنے کی تیاری کر لی

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردگان 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے، نور خان ایئر بیس پر وزیر اعظم نواز شریف ان کا استقبال کریں گے۔ نیو نیوز کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان اپنے پاکستانی ہم منصب ممنون حسین کی دعوت پر 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے۔تاجروں ، وزرا اور اعلیٰ حکام کا وفد بھی ترک صدر کے ہمراہ ہوگا۔ وزیر اعظم نواز شریف سہہ پہر ساڑھے چار بجے نور خان ایئر بیس پر ترک صدر کا استقبال کریں گے جبکہ مسلح افواج کا چاق و چوبند دستہ انہیں گارڈ آف آنر پیش کرے گا جس کے بعد انہیں ایوان صدر لے جایا جائے گا جہاں وہ اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
ترک صدر کل صبح وزیر اعظم ہاؤس جائیں گے جہاں وزیر اعظم نواز شریف ان کا استقبال کریں گے۔ وزیر اعظم ہاؤس میں ترک صدر اور وزیر اعظم نواز شریف میں وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے جن میں اہم علاقائی ، عالمی اور خطے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ متعدد تجارتی منصوبوں کی یاد داشتوں پر دستخط بھی کیے جائیں گے۔ علاوہ ازیں اپنے دورے کے دوران ترک صدر رجب طیب ارگان پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…