گوادر(آئی این پی)چینی سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ پہلی دفعہ پاکستان اور چین نے مل کر تجارتی قافلہ گوادر پہنچایا،پائلٹ پراجیکٹ کیلئے حکومت اور پاک فوج کے تعاون کے مشکور ہیں،سی پیک پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کیلئے مفید ثابت ہوگا،پائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل سے سی پیک کو مزید تقویت ملی ہے۔اتوار کو چینی سفیر سن وی ڈونگ نے پہلے میگا ٹریڈ کارگو کی روانگی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تقریب میں شرکت پر بے حد خوشی ہوئی ہے اور سی پیک کے تحت پہلے پائلٹ پراجیکٹ کے افتتاح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں،یہ پہلی دفعہ ہے کہ پاکستان اور چین نے مل کر تجارتی قافلہ گوادر پہنچایا،پائلٹ پراجیکٹ کیلئے حکومت اور فوج کے تعاون کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل میں ایف ڈبلیو او کا کردار نمایاں رہا ہے،تجارتی قافلہ سی پیک کے مغربی روٹ سے ہوتا ہوا گوادر پہنچا،گوادر پورٹ پر تجارتی سامان کی نقل و حمل کو مزید بہتر بنایا گیا ہے،سی پیک پاکستان اور چین سمیت پورے خطے کیلئے مفید ثابت ہوگا،گوادر پورٹ کی تکمیل سے مقامی لوگوں کو روزگار ملے گا،پائلٹ پراجیکٹ کی تکمیل سے سی پیک منصوبہ کو مزید تقویت ملی ہے اور پراجیکٹ کی تکمیل سے ہمارا عزم اور حوصلہ مزید بلند ہوا ہے۔