منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاناما معاملہ ! کل سپریم کورٹ میں حسین نواز اور حسن نواز کے حوالے سے کیا اہم ترین کام ہونے جارہا ہے ؟

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کیخلاف دائر درخواستوں کی سماعت (کل)منگل کو پانچ رکنی لاجر بینچ کریگا ٗ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز اور حسن نواز کیس کے حوالے سے دستاویزی ثبوت پیش کرینگے ۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں پاناما لیکس کے معاملے پر وزیراعظم کیخلاف پاکستان تحریک انصاف ٗ جماعت اسلامی ٗ عوامی مسلم لیگ ٗجمہوری وطن پارٹی اور طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواستوں پر چیف جسٹس مسٹر جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں جسٹس آصف سعید کھوسہ ٗجسٹس امیرہانی مسلم ٗجسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الحسن پر مشتمل سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجر بینچ (کل)منگل پندرہ نومبرکو سماعت کریگا گزشتہ سماعت پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے تمام فریقین سے دستاویزی ثبوت پیش کر نے کی ہدایت کی تھی قبل ازیں 3 نومبر کو ہونے والی سماعت میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بینچ نے فیصلہ کیا تھا کہ پاناما لیکس کی تحقیقات کیلئے ایک رکنی کمیشن قائم کیا جائے گا جو پاناما پیپرز میں سامنے آنے والے انکشافات کی تحقیقات کرے گا۔مجوزہ پاناما گیٹ کمیشن کی سربراہی سپریم کورٹ کا جج کرے گا اور اسے سپریم کورٹ کے اختیار حاصل ہوں گے۔ دوسری جانب وزیراعظم کے ترجمان مصدق ملک نے کہاکہ حسین نواز نے کہہ دیا ہے کہ لندن میں ان کی جائیداد ہے اور جب وہ اعتراف کرتے ہیں تو مالک کا کیسے پتہ نہیں چل رہا؟منگل کو حسین نواز عدالت میں بتائیں گے کہ جائیداد خریدنے کیلئے ان کے پاس پیسہ کہاں سے آیا ہے؟۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…