اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

فوج کیخلاف خبر پر انکوائری کمیٹی ،کیا ہونیوالاہے؟چودھری پرویزالٰہی نے بھی پیش گوئی کردی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی )پاکستان مسلم لیگ کے سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ فوج کیخلاف خبر پر حکومت انکوائری نہیں رفع دفع کمیٹی بنا رہی ہے۔ طارق بشیر چیمہ ایم این اے کے ہمراہ یہاں اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسے قوم اور فوج سے بہت بڑا مذاق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس میں ان کی زیرصدارت اجلاس کے سکیورٹی بریچ پر ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں ان کی بنائی ہوئی کمیٹی آزادانہ انکوائری کس طرح کرے گی جبکہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں قتل عام پر لاہور ہائیکورٹ کے حاضر سروس جج کی انکوائری رپورٹ کا حشر پوری قوم دیکھ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجوزہ کمیٹی اس انتہائی اہم اور حساس ایشو کو دفن کرنے کی کوشش ہے اور اس کے ایک انتہائی اہم کردار اور گواہ کو حکومت پہلے ہی بیرون ملک روانہ کر چکی ہے جبکہ یہ کمیٹی وزیراعظم ہی کو اپنی رپورٹ پیش کرے گی اور وہی مزید کوئی کارروائی کرنے کے مجاز ہوں گے، حکومت کے اس اقدام سے اس کے یہ عزائم کھل کر سامنے آ گئے ہیں کہ وہ کسی قیمت پر بھی سکیورٹی بریچ کی صاف شفاف انکوائری کرانے پر تیار نہیں اور آہستہ آہستہ اسے ختم کرنے کی کوشش میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی ذمہ داریوں کا احساس کیوں نہیں کرتے، قومی اداروں سے مذاق بند کیا جائے اگر پرویزرشید بے قصور ہیں تو انہیں ہٹایا کیوں گیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی بریچ پوری قوم کیلئے نہایت تشویشناک ہے اس میں ملوث تمام لوگوں کو بے نقاب کر کے سزا دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…