اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

نوازشریف کیساتھ کیا ہونیوالاہے؟اگر اب کی بار پیشگوئی درست نہ ہوئی توآئندہ پیشگوئی نہیں کروں گا،شیخ رشید نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر حکومت نے ڈان لیکس کا معاملہ حل نہ کیا تو فوج آرمی ایکٹ کے تحت گرفتاریاں کر سکتی ہے ، میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا ،لگتاہے نواز شریف پاناما کیس میں نا اہل ہوجائیں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کے لئے قابل قبول ہوگا،پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا ،دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآئندہ پیشگوئی نہیں کروں گا ۔ وہ ہفتہ کو نجی ٹی وی کو انٹرو یو دے رہے تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ سیاست مفاد کا سب سے بڑا رشتہ ہے،طاہر القادری کے خلاف پروپیگنڈا کیاجاتاہے ،عمران خان سے کہاجن کے گھر بیٹیاں ہیں انھوں نے رشتے والی بات کابرامنایا ،طاہر القادری اور عمران خان میں کوئی اختلاف نہیں ،ذہن میں تھا طاہر القادری کو لندن سے لے آؤں گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے کہا ریلی لے کر بنی گالہ آئیں ،بنی گالہ جاتے ہوئے راستے میں پتاچلامعاملہ ختم ہوگیا ۔انہوں نے کہا کہ دسمبر میں حکومت جانے کی پیشگوئی درست نہ ہوئی توآئندہ پیشگوئی نہیں کروں گا ،پیشگوئی پوری نہ ہوئی تو اسی تنخواہ پر کام کروں گا ،اس دسمبر میں نواز شریف کی حکومت نا اہل قرار دی جائے گی ،سراج الحق نے لائٹ موڈ کا کیس کیا اصل کیس میرااورعمران کا ہے،میزائل کی طرح نواز شریف کی سیاست کا پیچھا کروں گا ،لگتاہے نواز شریف پاناما کیس میں نا اہل ہوجائیں گے،سپریم کورٹ کا فیصلہ پوری قوم کے لئے قابل قبول ہوگا،پچھلے دھرنے میں قصائی بھاگ گیا اس بار بکرا بھاگ گیا۔شیخ رشید نے کہا کہ اگر حکومت نے ڈان لیکس کا معاملہ حل نہ کیا تو فوج آرمی ایکٹ کے تحت گرفتاریاں کر سکتی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…