جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

بالی ووڈ سٹار سلمان خان نے امریکا کی ایسی شخصیت کی حمایت کر دی کہ سب حیران رہ گئے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان بھی امریکی صدارتی انتخابات میں ہیلری کلنٹن کی جیت کے لیے پر امید ہیں۔امریکی صدارتی انتخابات کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے تو دنیا بھر کی نظریں انتخابات پر ٹکی ہوئی ہیں اور دنیا بھر میں امریکی صدارتی امیدواروں کی کامیابی کے لیے اپنے اپنے تجزیئے پیش کیے جارہے ہیں جب کہ بھارتی فلم نگری بھی اہم صدارتی انتخابات میں اپنے اپنے من پسند امیدوار کی حمایت کرتی نظر آرہی ہے لیکن سلو میاں نے بھی ایک اہم امریکی صدارتی امیدوار کی کامیابی کے لیے امید ظاہر کردی ہے۔سلمان خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرڈیمو کریٹک امریکی صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کی جیت کے لیے نیک خواہشات کاپیغام دیا جب کہ اپنی ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ انتخابات میں آپ ہی جیتیں گی اور خدا آپ کو انسانی اقدار اور آئین کی پاسداری کی قوت عطا کرے۔واضح رہے کہ امریکا میں صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیداوار ہیلری کلنٹن اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 8 نومبر کو مقابلہ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…