اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

بینظیر بھٹو قتل کیس میں تہلکہ خیز موڑ عدالت نے بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل سمیت پنجاب بھر میں دہشت گردی اورسنگین وارداتوں کے تمام مقدمات جلد نمٹانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ یہ ہدایات ہائی کورٹ کے مانیٹرجج جسٹس عبدالسمیع خان نے صوبہ بھر میں انسداد دہشت گردی کی تمام 14 عدالتوں کے ججوں کو جاری کی ہیں، سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس بھی اسی سال31دسمبر تک نمٹنے کا حکم دیا گیا۔ اجلاس میں اڈیالہ جیل سمیت صوبہ بھرکی جیلوں میں سیکیورٹی انتظامات مذید سخت کرنے، جیمرز لگانے اورملزمان کی عدالتوں میں پیشیاں یقینی بنانے کابھی حکم دیا گیا سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی فوری گرفتاری کے بھی احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ دریں اثنا ایک اجلاس میں نگران فاضل جج کو بتایا گیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبرایک راولپنڈی میں بینظیر بھٹو کیس آخری مراحل میں داخل ہوگیا، جسکی آئندہ سماعت 7 نومبر سے شروع کی جارہی ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی دونوں خصوصی عدالتوں کے ججز رائے ایوب مارتھ اورآصف مجید اعوان بھی اجلاس میں شریک ہوئے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…