اسلام آباد(نیوزڈیسک)جنرل راحیل شریف کی توسیع،عین موقع پر حکومت نے اہم ترین فیصلہ کرلیا،تفصیلات کے مطابق قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں دعویٰ کیاگیا ہے کہ نئے آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے وزیر اعظم نوا زشریف مشاورت مکمل کر چکے ہیں تاہم وزیراعظم کو ان کے قریبی رفقا نے رائے دی ہے کہ موجودہ سرحدی صورتحال، دہشت گردی کے خلاف جاری ضرب عضب آپریشن اورسی پیک کے پیش نظر جنرل راحیل شریف کو توسیع دینے کے لئے ایک اور پیشکش کی جائے ،اگر جنرل راحیل شریف نے رضامندی ظاہرکردی تو پھر ان کو مزید توسیع دے دی جائے گی بصورت دیگر اگرجنرل راحیل شریف نے ممکنہ طورپرمدت ملازمت میں توسیع کی پیشکش قبول نہیں کی توپھر عسکری قیادت کی مشاورت سے ہی نئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اورچیف آف آرمی اسٹاف کے عہدوں پر تقرریاں کی جائیں گی۔