جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

چینلوں پردیکھاہے ،سینئروزیرنے جاوید صادق کوپہچاننے سے انکارکردیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب کے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نےتحریک انصاف کے سربراہ عمران خا ن کی طرف سے وزیراعلی پنجاب پرجاوید صاد ق کوان کافرنٹ مین قراردینے بعد جاوید صادق کو پہچانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے تو جاوید صادق کا نام بھی نہیں سنا، حکومتی معاملات میں جاوید صادق کا کوئی کردار نہیں، کرپشن ثابت ہوئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔لاہورمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے صوبائی وزیرقانون رانا ثنا اللہ خان نے کہاکہ شہباز شریف کو اپنے کام کا بتانے کیلئے کسی گواہ یا گواہی کی ضرورت نہیں، شہباز شریف کی خدمت کی عوام گواہ ہے۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ مخالفین کرپشن کی باتیں کرتے ہیں، اگر ایسا ہے تو مخالفین 15روپے کی کرپشن ثابت کر کے دکھائیں۔جاوید صادق سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں رانا ثنا نے کہا کہ ہم نے تو جاوید صادق کا نام بھی نہیں سنا، حکومتی معاملات میں جاوید صادق کا کوئی کردار نہیں، جاوید صادق کی تصویر نجی چینل پردیکھ رہاہوں ،انہوں نے کہاکہ جاوید صادق کو ذاتی طور پر نہیں جانتا، جاوید صادق بیورو کریٹ ہوسکتا ہے، مگر میں ذاتی طور پر انہیں جانتا نہیں۔ماڈل ٹاؤن سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں اب کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کیخلاف مقدمہ عدالتوں میں چل رہاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…