لاہور (این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کو منظر عام پر لانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کے لئے 3رکنی فل بینچ تشکیل دیدیا ۔ 3رکنی فل بنچ کی سربراہی لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد یاور علی کریں گے جبکہ جسٹس انوارالحق اور جسٹس عبدالسمع خان ان کے ساتھ بنچ میں شریک ہوں گے۔ فل بینچ 6دسمبر کو کیس کی سماعت شروع کرے گا۔پاکستان عوامی تحریک نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جوڈیشل انکوائری کو منظر عام پر لانے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں 14افراد جاں بحق اور سو سے زائد زخمی ہوئے جس پر لاہور ہائی کورٹ کے جوڈیشل ٹریبونل سے انکوائری کروائی گئی تاہم اب حکومت یہ رپورٹ منظر عام پر نہیں لا رہی۔ آئین کے مطابق ہر شہری کو معلومات تک رسائی کا بنیادی حق حاصل ہے۔