جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

امریکی ماڈل کم کرڈیشیئن نے ہتکِ عزت کا مقدمہ واپس لیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016 |

نیویارک (این این آئی)امریکی ماڈل اور ٹی وی سٹار کم کرڈیشیئن ویسٹ نے ایک ویب سائٹ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ واپس لے لیا ہے۔ویب سائٹ نے کہا تھا کہ پیرس میں کم کرڈیشیئن نے اپنے لوٹے جانے کی جھوٹی افواہ پھیلائی تھی۔ ان کے وکیل نے کہا ہے کہ طرفین نے اس مسئلے کو حل کر لیا ہے۔ریئلٹی سٹار نے ویب سائٹ ’گاسپ سائٹ میڈیا ٹیک آؤٹ‘ کو عدالت میں لے جانے کی بات کی تھی لیکن انھوں نے معافی نامے کے بعد معاملے کو رفع دفع کر دیا ہے۔ویب سائٹ نے کہا تھا کہ 35 سالہ اداکارہ نے رواں ماہ کے اوائل میں بندوق کے زور پر فرانسیسی دارالحکومت کے ایک لگژری اپارٹمنٹ میں اپنے لوٹے جانے کی جھوٹی خبر پھیلائی تھی۔کم کرڈیشیئن نے انشورنس کمپنی کو بتایا تھا کہ اْن کے لاکھوں ڈالر کے زیوارت بھی چوری ہو گئے ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ رواں ماہ کے اوائل میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس کی وردی میں کم کرڈیشیئن کو پیرس کے ایک فلیٹ میں بندوق کے زور پر لوٹ لیا تھا اور زیورات کا ڈبہ لے کر فرار ہو گئے تھے۔ جس میں تقریبا 67 لاکھ ڈالر کے زیورات تھے۔ان کے شوہر ریپر کینیے ویسٹ کو جب اس واقعے کا علم ہوا تو وہ نیویارک میں جاری میڈوز فیسٹیول چھوڑ کر قبل از وقت چلے گئے تھے۔ویسٹ نے اپنے کنسرٹ کے ناظرین سے کہا کہ قبل وہ از وقت اس لیے جا رہے ہیں کہ ان کے ‘اہل خانہ کے ساتھ ناگہانی صورت حال پیدا ہو گئی ہے۔اْن کے ترجمان کے مطابق کم کرڈیشیئن کو ‘اس واقعے میں کوئی چوٹ تو نہیں آئی لیکن وہ ہل کر رہ گئی ہیں۔خیال رہے کہ 35 سالہ کم دو بچوں کی ماں ہیں اور انھوں نے موسیقار کانیے ویسٹ سے شادی کی ہے اور وہ اپنی ریئلٹی ٹی وی سیریز کی بدولت امریکہ میں بہت مقبول ہیں۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…