منگل‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2026 

’’سبحان اللہ !!!‘‘ غلاف کعبہ میں کس نئی چیز کا اضافہ کیا گیا ہے؟

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد/مدینہ منورہ (مانیٹرنگ ڈیسک) حرمین شریفین کی انتظامیہ نے دو کروڑ ریال اور خالص سونے اور چاندی کے تاروں سے تیارکئے جانے والے غلافِ کعبہ پر کشیدہ کاری کی ایک نئی پٹی کا اضافہ کیا گیا ہے۔ طلائی دھاگوں سے تیار کی جانے والی یہ پٹی کعبہ کے جنوب مغربی کونے رکن یمانی پر بنائی گئی ہے۔مزید برآں خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز نے مدینہ منورہ میں واقع 14قدیم اور تاریخی مساجد کی تزئین و آرائش کا حکم دیا ہے۔ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلطان بن سلمان نے اس مقصد کے لئے ایک فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ اس نیک کام میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنا حصہ ڈال سکیں۔

دوسری جانب سعودی محکمہ پاسپورٹ نے دوسرے ملکوں سے آنے والے تمام حاجیوں کو ہدایت کی ہے کہ اپنے ویزے کی معیادختم ہونے سے پہلے سعودی عرب سے واپس چلے جائیں ورنہ انہیں سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محکمہ پاسپورٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی حاجی کو مکہ مکرمہ‘مدینہ منورہ اور جدہ سے باہر جانے اور مملکت کے کسی بھی حصے میں کوئی ملازمت یا کام کرنے کی اجازت نہیں۔ اپنے ویزے کی میعاد سے زیادہ سعودی عرب میں قیام کرنے والے حاجیوں کو پچاس ہزار ریال تک جرمانہ ‘چھ ماہ قید اور ملک بدری کی سزاد ی جائے گی۔ تمام سعودی شہریوں اور وہاں قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو بھی خبر دار کیا گیا ہے کہ ویزے کی میعاد سے زیادہ سعودی عرب میں غیر قانونی طور پر قیام کرنے والوں کو رہائش‘ٹرانسپورٹ ‘ملازمت یا اس سلسلے میں کسی بھی قسم کی مدد کرنے والوں کو ایک لاکھ ریال تک جرمانہ اور چھ ماہ قید کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں کو ملک بدر کرنے کی سزا بھی دی جائے گی۔ خادم حرمین شریفین سلمان بن عبد العزیز نے مدینہ منورہ میں واقع 14قدیم اور تاریخی مساجد کی تزئین و آرائش کا حکم دیا ہے۔ مدینہ منورہ کے گورنر شہزادہ سلطان بن سلمان نے اس مقصد کے لئے ایک فنڈ کے قیام کا بھی اعلان کیا ہے تاکہ اس نیک کام میں شرکت کے خواہشمند افراد اپنا حصہ ڈال سکیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)


جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…