انقرہ( آن لائن )ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ اْن کے فوجی موصل شہر کے قریب واقع فوجی مرکز سے واپس نہیں بلائے جائیں گے اور یہ کہ وہ ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے خلاف لڑنے والے ترک نواز فائٹرز کی عسکری تربیت میں مصروف ہیں۔ ایردوان نے یہ بھی واضح کیا کہ موصل شہر کی بازیابی ترک فوج کے بغیر ممکن نہیں۔ ترک صدر کے مطابق اْن کے فوجی بغداد سے ہدایت وصول نہیں کرتے اور انقرہ کے تابع ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں عراقی وزیراعظم کو اپنے سے کہیں کم اختیار کا حامل قرار دیا۔ ترکی کے سینکڑوں فوجی موصل کے قریب بعشیقہ کے فوجی بیس پر ڈیرے ڈالے ہوئے ہیں۔ دوسری جانب عراقی فوج بھی موصل کا قبضہ چھڑانے کی پلاننگ کر رہی ہے۔۔#/s#