ہفتہ‬‮ ، 30 مئی‬‮‬‮ 2026 

ریحام خان نے عمران خان کیخلاف پریس کانفرنس پر(ن) لیگ کووزیر کو کھری کھری سنا دیں

datetime 2  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو کھری کھری سنا دیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ ہوتے کون ہیں جو اپنے پاس سے میری کتاب کو جواز بنا کر عمران خان کیخلاف پریس کانفرنس کر رہے ہیں؟ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پنجاب حکومت پہلے اپنے شہریوں کو پانی جیسی سہولت تو دے۔ ریحام خان نے کہا کہ خدا کا واسطہ ہے۔ میرا نہ ہی عمران خان کے گھر سے کوئی تعلق رہا نہ اس سیاسی جماعت سے اور نہ ہی رانا ثناء اللہ جیسے کسی وزیر سے کوئی تعلق۔ نہ ہی میں نے کبھی رانا ثناء اللہ سے گفتگو کی اور نہ میرا ان سے کبھی کوئی تعلق رہا۔ ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری مرضی ہے کہ میں جو بھی لکھوں ۔ ریحام خان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ جھوٹ بولتے ہیں کہ انہوں نے مجھ سے کتاب کی کنفرمیشن لی ہے۔ میرے فرشتوں کو بھی خبر نہیں اور وہ میری کتاب کی بنیاد پر پریس کانفرنسز کر رہے ہیں۔ انہیں حق ہی نہیں پہنچتا۔ریحام خان نے کہا کہ ایسے لوگوں کو شرم آنی چاہئے جو جھوٹ بولتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میںلکڑی اور لوہے جیسا فرق…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…