برلن(این این آئی)جرمن دارالحکومت برلن کے ایک مہاجر کیمپ میں پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مہاجر ہلاک ہو گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس 29 سالہ عراقی مہاجر نے اسی کیمپ کے ایک 27 سالہ رہائشی پر اس وقت چاقو سے حملہ کر دیا، جب پولیس اسے گرفتار کر کے لے جا رہی تھی۔ پولیس کی طرف سے فائرنگ کے نتیجے میں یہ عراقی مہاجر شدید زخمی ہو گیا اور بعد ازں ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی طرف سے حراست میں لیے جانے والے شخص کا تعلق پاکستان سے ہے اور اس پر الزام ہے کہ اس نے مرنے والے عراقی کی آٹھ سالہ بیٹی پر جنسی حملہ کیا تھا۔