پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

’’بڑے فسادات کا خطرہ‘‘ کن 27 علماء پر پابندی لگ گئی؟ بڑی خبر

datetime 27  ستمبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نیفرقہ وارانہ کشیدگی کے خطرے کے پیش نظر 11 مقامی اور 16 دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے علماء4 اور ان کی خطاب پر پابندی عائد کردی۔دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے 16 علماء کا داخلہ بھی اسلامآباد میں ممنوع قرار دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ضلعی مجسٹریٹ مشتاق احمد کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جس کے مطابق ان علماء سے کہا گیا کہآپ کے بیانات و خطبات سے کشیدگی پیدا ہونے کا خدشہ ہے جو پہلے ہی مختلف مذہبی فرقوں کے درمیان موجود ہے اور اس کی وجہ سے انسانی جان و مال کو نقصان پہنچنے اور امن عامہ میں خلل آنے کا اندیشہ ہے۔نوٹیفیکیشن میں کہا گیا کہ اسلام آباد کے 11 مقامی علماء دو ماہ تک اسلام آباد کی حدود میں کسی بھی عوامی اجتماع سے خطاب نہیں کرسکیں گے ان میں دیوبندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے 4، فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے 4 اور بریلوی مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے تین علماء شامل ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے تحت دیگر اضلاع سے تعلق رکھنے والے 16 علماء کا دو ماہ کے لیے اسلام آباد میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ ملک میں سیکورٹی کی موجودہ صورتحال اور دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ اگر فرقہ وارانہ کشیدگی کی وجہ سے امن عامہ میں کوئی بھی خللآیا تو اسے دہشت گرد اپنے فائدے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں۔جن علماء کا اسلامآباد میں داخلہ ممنوع قرار دیا گیا ہے ان میں سے 7 کا تعلق دیوبندی مکتبہ فکر، 5 کا فقہ جعفریہ اور 4 کا بریلوی مکتبہ فکر سے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…