منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت نے اُڑی حملہ کا ڈرامہ خود رچا یا،وفاقی وزیرراناتنویر

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اینڈ سائنس و ٹیکنالوجی را نا تنویر حسین نے کہا ہے کہ نریندرمودی کا جنگی جنون اور ہٹ دھرمی خطے میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بھارتی وزیر اعظم پاکستان کو دنیا میں تنہا کرنے کی بات کر کے خود کو بہلا رہے ہیں،بھارت نے اُڑی حملہ کا ڈرامہ خود رچا یا تا کہ دنیا کی نظریں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی افواج کے ظلم و بربریت سے اٹھا ئی جا سکیں، وزیر اعظم محمد نواز شریف نے اقوام متحدہ میں کشمیر کا مقدمہ مدلل طریقے سے پیش کیا اور پوری دنیا کو نہتے کشمیریوں پر ہو نے والے بد ترین مظالم کے ثبوت پیش کئے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اتوار کے روزشیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالہ کے علاقہ جمال ٹاؤن میں لا ہور روڈ تا جمال ٹاؤن تک نئی سڑک کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، پیر اشرف رسول ایم پی اے ، مہر الیا س سیال ،چودھری محمود اختر گورایہ ،ملک ضیا ء اللہ اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارتی حکام کی پا کستان پر الزام تراشی کو ئی نئی بات نہیں ،پاکستان نہیں چا ہتا کہ خطے میں امن کیلئے کی جا نے والے کو ششیں نا کا م ہو ں، بھارت پا کستان پر حملہ کرنے کی جرات نہیں کرے گا، اگر اس نے ایسا کرنے کی کو شش کی تو بھارت کو دندان شکن جواب ملے گا ۔ قبل ازیں کو ٹ جما ل ٹاؤن مسلم لیگ (ن) سیکر ٹریٹ میں مسلم لیگ (ن ) کے میڈ یا ایڈوائزر محمد ندیم گو رایہ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے وفاقی وزیر را نا تنویر حسین نے کہا کہ پا ک افواج وطن عزیز کے دفا ع کیلئے ہمہ وقت تیار کھڑی ہے ،پا ک فضائیہ کے شا ہینوں کی گھن گرج اور دنیا کے جدید ترین ایٹمی اور میزائل سسٹم نے بھارتی سرکار کے جنگی جنون اورغرور کو خاک میں ملا دیا ہے، بھارتی گجرات میں مسلمانوں کے قتل عام کا ذمہ دار مودی ہے اب وہ وزیر اعظم بن کر نہتے کشمیریوں کی آواز کو طاقت کے بل بوتے پر دبانا چا ہتا ہے،کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں بلکہ اس نے کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق چا ہتا ہے، ہم کشمیریوں کی اخلاقی ،سفارتی حمایت جا ری رکھیں گے، کشمیر انشاء اللہ بھارتی تسلط اور قبضے سے آزاد ہو گا،انہوں نے مزید کہا کہ دھرنے دینے والوں کے راستوں میں رکا وٹ نہیں ڈالی جا ئے گی، عمران خان اپنا رائیونڈ جا نے کا شوق ضرور پو را کریں، وہاں پر کو ئی طوفان بدتمیزی ہوا تو اس کے ذمہ دار عمران خان خود ہو نگے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…