پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

مجھے یہ بار بار کیوں بتانا پڑتا ہے کہ میں۔۔۔۔ شاہ رخ خان  بھارتیوں پر ہی برس پڑے

datetime 25  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان نے کہا ہے کہ مجھے یہ بار بار بتانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے کہ میں دیش بھگت ہوں ، جبکہ میں بار بار کہہ چکا ہوں کہ میں اپنے ملک سے پیار کرتا ہوں اور ایسا کرنے کی وجہ بھی ہے کہ اس ملک نے مجھے سب کچھ دیا۔مجھ  پر یہ الزام کہ میں رہتا بھارت میں ہوں اور باتیں پاکستان کی کرتا ہوں دیکھ کر مجھے رونا آتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹارشاہ رخ خان نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اپنے محب وطن ہونے کے متعلق سوال اٹھائے جانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یہ بتانے کی ضرورت کیوں پیش آتی ہے کہ میں اپنے وطن سے پیار کرتا ہوں اور ایسا ہر بھارتی کو کرنا چاہئے اور ایسا کرنے کے لئے کسی کو بتانے کی یا کسے کے کہنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ بھارت نے ہمیں سب کچھ دیا ہے ۔بھارتی اداکار نے مزید کہا کہ جب مجھ پر یہ الزام لگایا جاتا ہے کہ میں اینٹی نیشنلسٹ ہوں تو مجھے بہت دکھ ہوتا ہے اور میں بہت دکھ کے ساتھ یہ بات کہنا چاہتا ہوں کہ آخر مجھے ہی کیوں بار بار یہ سب باتیں دہرانا پڑتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نوجوانوں سے میری اپیل ہے کہ ان چھوٹی چھوٹی باتوں کو چھوڑ کر ملک کی ترقی کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…