منگل‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2025 

پاکستانی ڈرون کی پروازیں اور کارروائیاں ۔۔۔ بھارت میں کہرام مچ گیا

datetime 21  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی میڈیا کی جانب سے پاکستان پر الزامات لگانے کا سلسلہ جاری ہے ۔ بھارتی میڈیاکی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان نےاپنا ڈرون براق سرحدی علاقوں میں اڑانا شروع کر دیا ہے ۔

بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مطابق پاک بھارت سرحد سے پانچ سو میٹر دوری پربغیرپائلٹ کے اڑائے جانے والے ڈرون حملے کی مدد سے بھارتی سرحدی علاقوں  میں فوجی انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور بھارتی سرحدی علاقوں کی تصاویر بنائی جا رہی ہے ۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان رینجرز کے ساتھ ہونے والی فلیگ میٹنگ کےمیں بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے اس معاملے کو اٹھایا ۔ مگر پاکستانی حکام نے اس طرح کے الزاما  ت کی تردید کر دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی سیکیورٹی فورسز کئی روز سے رات کے وقت آسمان پر سرخ رنگ کی روشنی کو دیکھ رہے تھے جب ماہرین نے اس کا تجزیہ کیا تو ان پر انکشاف ہوا کہ یہ پاکستانی ڈرون براق ہو سکتا ہے جو سرحدری علاقوں میں پاکستان کی جانب سے جاسوسی مشن پر ہے۔

واضح رہے کہ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے بھارت کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کے الزامات کی سختی سے تردید کی گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز کے مطابق بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور انٹرنیشنل بارڈر پر کسی بھی قسم کی سرحدی خلاف ورزیوں کے الزامات کو مکمل طور پر مسترد کر دیا گیا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپ کی تھوڑی سی مہربانی


اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…