پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

میرے راولپنڈی پہنچنے سے پہلے یہ کام نہ ہوا تو!!! ذمہ داری شریف برادران پر ہوگی‘کارکن کمر کس لیں

datetime 3  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے قائد پروفیسر ڈاکٹر طاہر القادری نے وفاقی، پنجاب حکومتوں سمیت راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کو الٹی میٹم دیا ہے کہ ان کے راولپنڈی پہنچنے سے پہلے پہلے راستوں سے کنٹینر ہٹا دیئے جائیں وگرنہ تمام حالات کی ذمہ داری وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف پر عائد ہوگی۔ یہ الٹی میٹم انہوں نے لاہور سے راولپنڈی روانہ ہونے سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے دیا۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں لیاقت باغ میں ہمارے دھرنے اور احتجاج کی جگہ ہے لیکن انتظامیہ نے لیاقت باغ کے اردگرد 2 سے 3 میل کے اندر شہر کی سڑکیں بند کردی ہیں جبکہ ہمارا مارچ قصاص اور پاکستان کی سالمیت کے لئے ہے۔
آصف علی زرداری کے دور حکومت میں آپ نے بھی مارچ منعقد کئے لیکن اس وقت تو کنٹینر نہیں لگائے گئے تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اس سے قبل بھی ہمارے مارچ اور دھرنے ہوئے ایک پتا بھی نہیں ٹوٹا۔ آخر آج کیا تبدیلی آئی ہے کہ شہر کو کربلا بنا دیا گیا ہے۔ شہر کا پورا محاصرہ کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ گزشتہ تین گھنٹے سے اپنی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ ان کی موومنٹ ناممکن بنا دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتا ہوں لیکن جمعہ کی رات 12بجے میں نے فیصلہ کیا کہ راولپنڈی کی قصاص ریلی میں ذاتی طور پر جاکر شرکت کروں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا مارچ احتجاجی پروگرام کے پہلے مرحلے کا آخری مارچ ہے جس میں میں اگلے مرحلے کا اعلان کروں گا۔ میں آج کے مارچ میں پانامہ لیکس کے کرداروں پر بات کرنا چاہتا ہوں۔ مجھے پاکستان کی سالمیت پر بات کرتی ہے۔ اس لئے پوری قوم اور دنیا جانتی ہے کہ میری آمد پر کیا ہوگا۔ بہتر ہے کہ راولپنڈی کنٹینروں سے پاک کردیا جائے۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…