اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سندھ کے وزیراعلی مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے میں جس کو بھی کوئی مسئلہ ہے وہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے پتے پر انہیں خط لکھ دے۔ وہ خط پڑھ لیں گے ان کے پاس کوئی فائل زیر التوا نہیں ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے حیدرآباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں وزیراعلیٰ بنے دو ہفتے تین دن ہوئے ہیں۔ تنہا وزیراعلیٰ کچھ نہیں کرسکتا۔ کابینہ، بیورو کریسی اور عوام جب تک ساتھ نہیں دیں گے فرق نہیں آئے گا۔
حکومت کے نظام میں جتنا وقت رہوں گا اسے درست کرنے کی کوشش کروں گا،میرے بعد جوبھی شخص آئے گا ، وہ اس نظام کو پلٹ نہیں سکے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ میرا ہنی مون پیریڈ ہے میں ان کو کہتا ہوں کہ جتنا عرصہ رہوں گا ہنی مون پیریڈ رہے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی میں ٹارگٹ آپریشن کے لیے سول فورسز کو اسپیشل پاور دیئے۔ لیکن آپریشن اس وقت کامیاب ہوگا جب سول ادارے خود سنبھالیں گے۔دہشت گردوں نے کراچی پر حملہ کرکے اس کا جغرافیہ تبدیل کردیا تھا۔کراچی میں آپریشن شروع کیا،سیکورٹی فورسز کو اسپیشل پاور دیئے جو ابھی تک ہیں۔کراچی میں آپریشن تب کامیاب ہوگا جب سول ادارے خود سنبھالیں گے۔ہم اسے بڑھانے کے بجائے گھٹائیں گے۔
’’میں جب تک ہوں، ہنی مون پیریڈ میں رہوں گا‘‘ وزیر اعلیٰ کے معنی خیز بیان نے ہلچل مچا دی
18
اگست 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں