اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے چوتھے اور سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمو ں نے ٹا س کے بعد دونو ں ٹیمو ں نے کا لیا ں پٹیا ں بند کر سا نحہ کو ئٹہ پر ایک منٹ کی خا مو شی اختیا ر بھی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جارہا ہے جس میں انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انگلش کپتان الیسٹر کک کا کہنا تھا کہ وکٹ بیٹنگ کیلئے ساز گار دکھائی دیتی ہے اس لیے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ چوتھی اننگز کھیلنے والی ٹیم مشکل میں ہوسکتی ہے ۔پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھا کہ ہم بھی ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنا چاہتے تھے ۔ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں اور محمد حفیظ کی جگہ افتخار احمد کو شامل کیا گیا ہے جبکہ راحت علی کی انجری کی وجہ سے وہاب ریاض کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلی جارہی سیریز میں انگلینڈ کو پاکستان ٹیم پر 2-1 کی برتری حاصل ہے۔
انگلینڈ اور پاکستانی کرکٹ ٹیم نے قوم کے دل جیت لئے آخری ٹیسٹ شروع کرنے سے قبل سانحہ کوئٹہ کیلئے کیا کیا؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
مذہبی جنگ
-
پاکستان کرکٹ بورڈ کا قذافی اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ
-
یوٹیوبر رجب بٹ کی طلاق کی پیشگوئی کرنے والی آسٹرلوجسٹ لالہ رخ نے ایک اور خطرناک پیش گوئی کر دی
-
بارش کا الرٹ جاری
-
ایندھن کی قلت، سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ
-
’بانی پی ٹی آئی کو آج یا کل ہی رہا ہونا چاہیے‘
-
عیدالفطر کب ہوگی؟ بین الاقوامی مرکز برائے فلکیات کا بڑا انکشاف
-
11 مارچ کو تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان
-
بارشیں اور ژالہ باری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
-
ٹرمپ نے ایران پر حملےکی ذمہ داری اپنے داماداور وزیر دفاع پر ڈال دی
-
رکشہ اور موٹر سائیکل کا چالان کرنے پر پابندی عائد
-
جمعتہ الوداع کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان
-
ایران پر بڑا حملہ،30سے زائد تیل کے ذخائر تباہ، امریکا اور اسرائیل آمنے سامنے آگئے
-
پاکستان پر عالمی سفری پابندیوں میں 3ماہ کی توسیع



















































