اتوار‬‮ ، 21 دسمبر‬‮ 2025 

بھارتی وزیر داخلہ نے وطن پہنچ کر کیا کہا؟ اندرکی خبر آ گئی

datetime 4  اگست‬‮  2016 |

نئی دہلی (آئی این پی )بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے اسلام آبادمیں ہونے والی سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچتے ہی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور انھیں اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کیا ۔جمعرات کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے اسلام آبادمیں ہونے والی ساتویں سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچنے کے فوری بعد وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجناتھ سنگھ وطن واپس پہنچتے ہی ائیرپورٹ سے سیدھے نریندرمودی سے ملاقات کرنے کیلئے روانہ ہوئے اور ان سے مل کر اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے آگاہ کیا۔وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے وزیراعظم مودی کو سارک وزراء داخلہ کانفرنس میں اپنی تقریر اور سیشن کے دوران پاکستانی حکام اور کانفرنس کے شرکاء سے ملاقاتوں کے بارے میں آگاہ کیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ اسلام آباد سے بارڈر سیکورٹی فورس کے طیارے کے ذریعے شام ساڑھے چار بجے نئی دہلی پہنچنے اور وزیراعظم نریندرمودی سے ملاقات کی خاطر ائیرپورٹ پر شیڈول اپنی پریس بریفنگ منسوخ کردی۔یادر رہے کہ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ وفاقی دارالحکومت میں جاری ساتویں سارک وزرائے داخلہ کانفرنس ادھوری چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے ۔ جب کہ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی دھواں دھار تقریر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر دو ٹوک موقف پر بھی بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ اکھڑے اکھڑے دکھائی دیئے اور کانفرنس کے اختتام سے قبل ہی وہ نئی دہلی کے لئے روانہ ہوگئے۔ کانفرنس کے دوران وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا راج ناتھ سنگھ کی موجودگی میں مقبوضہ کشمیر پر دو ٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادی کی جد وجہد اور دہشت گردی میں فرق ہے اور دہشت گردی کا ہر واقعہ قابل مذمت ہے لیکن مقبوضہ کشمیر کے معصوم بچوں اور شہریوں پر وحشیانہ تشدد دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…