ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

حوثی باغیوں نے سعودی عرب کو ناقابل تلافی نقصان پہنچادیا،تصدیق کردی گئی

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

نیویارک (آئی این پی)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے مستقل مندوب عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں نے جنگ بندی کی 1700 خلاف ورزیاں کرتے ہوئے سرحد پار سے سعودی عرب پر بڑے پیمانے پر حملے جاری رکھے جس کے نتیجے میں کم سے کم 500 سعودی شہری شہید ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ المعلمی نے کہا کہ سعودی عرب کی قیادت میں یمن میں آپریشن میں مصروف عرب اتحاد نے یمن کے تمام علاقوں کو شہری علاقے قرار دے کربنیادی انسانی حقوق کی پاسداری کی ہے مگر اس کے باوجود اقوام متحدہ کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں ریاض پر انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا الزام عاید کیا گیا۔سعودی سفیرنے واضح کیا کہ ان کا ملک شہریوں کے تحفظ اور بچوں کے دفاع پریقین رکھتا ہے۔ جنگ کے دوران بچوں اور بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ایک ایسے وقت میں جب حوثی باغی یمنی بچوں کو جنگ میں جھونک رہے تھے سعودی عرب پر بچوں کے قتل کا الزام عاید کرکے اصل مجرموں کے جرائم پر پردہ ڈالا گیا۔سعودی سفیر نے یمن میں قیام امن کے لیے سرگرم اقوام متحدہ کے امن مندوب اسماعیل ولد الشیخ احمد کی مساعی کا خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے اقوام متحدہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ سعودی عرب کے خلاف تیار کردہ رپورٹ کے ذرائع کی تحقیقات کرے۔ عبداللہ المعلمی نے پورے یمن میں امدادی آپریشن شروع کرنے کا یقین دلایا اور کہا کہ یمن میں تعمیر نو کا مرحلہ بھی جلد شروع ہوجائے گا۔شام کے تنازع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے سعودی سفیر نے شام میں بچوں اور نہتے شہریوں پر اسدی فوج کے مظالم کی مذمت کی اور عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ شام میں بچوں کو تحفظ دلانے کے لیے فوری اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ شامی فوج اور اس کیاجرتی قاتل حلب شہر میں انسانیت کا قتل عام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں انسانی حقوق کی پامالیوں میں بشار الاسد کے ساتھ لبنانی شیعہ ملیشیا حزب اللہ اور ایران بھی ملوث ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تاحیات


قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…