سرینگر(آئی این پی )دل ہو تو تیرے جیسا۔۔۔! مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری بچا بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گیا،مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں کے سامنے غلیل تانے کشمیری بچے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران آزادی کے متوالوں کی جانب سے قابض بھارتی فوج کے خلاف مظاہروں میں اضافہ ہوا ہے، بوڑھے ، نوجوان ، خواتین یہاں تک کہ بچے بھی نہتے ہونے کے باوجود سڑکوں پر جدید ترین ہتھیاروں سے لیس قابض بھارتی فوج کے سامنے سینہ سپر ہے۔ سری نگر میں ایسے ہی ایک بچے کی تصویر سوشل میڈیا پر بہت مقبول ہے جس نے ہاتھوں میں غلیل تھام رکھی ہے اور فوجی اس سے بچنے کی کوشش کررہے ہیں۔رائی کو پہاڑ بنانے کے لیے مشہور بھارتی میڈیا اس بچے کی آں کھوں میں جلتی آزادی کی شمع کو عام بھارتیوں کو دکھانے کی جرات نہیں رکھتا لیکن بھارت میں بھی اس تصویر کو دیکھنے کے بعد یہ احساس جاگ رہا ہے کہ اب کشمیریوں کو مزید زیادہ عرصے تک ان کے حق خود ارادیت سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔واضح رہے کہ برہانی وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں جاری مظاہروں کے دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں 74 کشمیری شہید جب کہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں ۔
دل ہو تو تیرے جیسا۔۔۔! مقبوضہ کشمیر میں معصوم کشمیری بچہ بھارتی فوج کے سامنے ڈٹ گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
تاحیات
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
















































