اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

گورو ں کی بیٹنگ کو کیسے قا بو کیا جا ئے ۔۔ ؟ پا کستان نے نئی حکمت عملی تیا ر کر لی

datetime 3  اگست‬‮  2016 |

ایجسٹن( آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم نے انگلش بلے باز ایلسٹر کک اور جوئے روٹ کے لیے حکمت عملی تبدیلی کی ہے۔انگلینڈ کے خلاف ایجیسٹن میں تین اگست سے شروع ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل مکی آرتھر نے کہا کہ’ انھوں نے کک اور روٹ کو دوبارہ دیکھا اور اپنی حکمت علمی کا جائزہ لیا۔‘’ہم انھیں انگلش بیٹنگ لائن کی بنیاد سمجھتے ہیں اور اگر ہم نئی گیند کے ساتھ ان پر قابو پا سکتے ہیں تو ہمارے پاس ایک حقیقی اچھا موقع ہو گا۔‘پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ وہ انگلش بلے باز ہیلز کو بھی کم اہمیت نہیں دے رہے لیکن واضح طور پر اس وقت کک اور روٹ انگلش بیٹنگ کا روشن مینار ہیں۔پاکستان کے خلاف اولڈ ٹریفرڈ میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹیسٹ میچ میں جوئے روٹ اور کک کی بیٹنگ کے سامنے پاکستانی بولرز بے بس دکھائی دیے تھے۔روٹ نے میچ کی پہلی اننگز میں 254 رنز جبکہ کک نے 105 رنز بنائے تھے جبکہ دوسری اننگز میں دونوں نے بلترتیب 71 اور 76 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…