بدھ‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2026 

شین وارن کے بعد سب سے بہترین لیگ سپنر کون؟ نام جان پر آپ فخر محسوس کریں گے

datetime 22  جولائی  2016 |

مانچسٹر( آن لائن )انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ یاسر شاہ ’شین وارن کے بعد سب سے بہترین لیگ سپنر ہیں۔‘30 سالہ یاسر شاہ نے لارڈز ٹیسٹ میں مجموعی طور پر 141 رنز کے عوض دس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا اور اس میچ میں پاکستان نے 75 رنز سے کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔بین سٹوکس کا کہنا ہے کہ ’پاکستان بہت اچھی ٹیم ہے لیکن ہم یہ ٹیسٹ یہ جانتے ہوئے کھیلیں گے کہ وہ کیسے بولنگ کرواتے ہیں اور ہمارے پاس اس کا توڑ ہونا چاہیے۔‘واضح رہے کہ یاسر شاہ 13 ٹیسٹ میچوں میں 86 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں اور ٹیسٹ بولنگ رینکنگ میں 11 سال بعد شین وارن کے بعد کسی لیگ سپنر نے اول پوزیشن حاصل کی ہے۔آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شین وارن سنہ 2007 میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے اور انھوں نے اپنے ٹیسٹ کیریئر میں 145 میچ کھیل کر 708 وکٹیں حاصل کی تھیں۔25 سالہ بین سٹوکس مئی میں سری لنکا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔گذشتہ دنوں اپنی کاؤنٹی ڈرہم کی طرف سے کھیلتے ہوئے انھوں نے لنکاشائر کے خلاف ایک میچ کی دوسری اننگز میں 19 اووز کروائے اور تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔وہ کہتے ہیں کہ ’میں نیٹس میں بولنگ کرواتا رہا تھا لیکن میچ کے دوران بولنگ کروانے کا کوئی متبادل نہیں ہے۔اس سے میرے اعتماد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ ‘جب ان سے پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ’ایک شکست ہوئی ہے۔ ہم اس کو تین میچوں کی سیریز کے طور پر دیکھ رہے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ہم یہ جیت سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گلاس برج سے


ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…