جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

بلوچستان کے علیحدگی پسند رہنما بھارتی پارسپورٹ پر سفر کرتے ہیں‘خواجہ آصف کا انکشاف

datetime 24  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھار سوچی سمجھی سازش کے تحت پاکستان کے خلاف کاروائیوں میں ملوث ہے جبکہ بھارت کی جانب سے سمجھوتا ایکسپریس اور کشتی جلا دینے کا واقعہ اس کی عملی مثال ہے۔جیو ٹی وی کے پروگرام بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بھارت عالمی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا چاہتا ہے اور پاکستان اس کی سازش سے مکمل واقفیت رکھتا ہے۔انہوں نے انکشاف کیا کہ بلوچستان کے علیحدگی پسند رہنماءبھارتی پاسپورٹ پر سفر کرتے اور بھارت جا کر مشورے لیتے ہیں جس کے بعد اس سازش کو پاکستان میں پھیلانے کا کام کیا جاتا ہے۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ بھارت کی پاکستان سے مخالفت یوں بھی واضح ہوتی ہے کہ جب پاکستان میں آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تو کشمیری رہنماﺅں پر پاکستان رابطے کرنے کی پابندی عائد کر دی جبکہ وزیر اعظم کے دورہ بھارت کے بعد بھی مشرقی سرحد پر بھارتی اشتعال انگیزی ناقابل فہم ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کو اسی کی زبان میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ پاکستان بھارت کی طرح عالمی قوانین کی خلاف ورزی نہیں کرنا چاہتا۔



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…