ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش کے سپیشل ٹریبونل نے سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کاساتھ دینے والے تین افراد کو سزائے موت کی سزا سنادی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق تین ممبر پر مشتمل ججز کے پینل نے سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کا ساتھ دینے اور دیگر جھوٹے سنگین جرائم کے مقدمات پر تین افراد کو سزائے موت کی سزا سنای دی ہے ٗ پانچ افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیشی حکومت ظلم کی انتہا کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے کئی رہنماؤں کو سقوط ڈھاکہ کے وقت پاکستان کا ساتھ دینے کے الزام کے تحت سزائے موت دے چکی ہے ۔