پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

آرمی پبلک سکول کے معصوم بچو ں کا قا تل عبرتنا ک انجام کا شکا ر ۔۔۔کیا ہو ا؟ جان کر خو ش ہو جا ئینگے

datetime 12  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(مانیٹر نگ ڈیسک ) 2 سینئر سکیورٹی عہدیداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ پشاورکے آرمی پبلک سکول میں معصوم بچوں کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے والا ماسٹر مائنڈ عمر منصور عرف عمر نارے افغانستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں عہدیداروں نے بتایا کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے علاقے بندار میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں آرمی پبلک اسکول حملے کے ماسٹر مائنڈ عمر منصور عرف خلیفہ منصور عرف عمر نارے کے ساتھ ایک اور عسکریت پسند رہنما قاری سیف اللہ بھی مارا گیا۔
ایک سکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ان کے پاس ڈرون حملے میں عمر نارے کے ساتھ قاری سیف اللہ کی ہلاکت کی مصدقہ رپورٹس ہیں، عمر منصور اور اس کا ساتھی سانحہ آرمی پبلک سکول کا ماسٹر مائنڈ ہے۔دوسری جانب ایک اور سکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ قاری سیف اللہ کی ہلاکت پر کچھ شکوک و شبہات ہیں تاہم امریکی ڈرون حملے میں سیف اللہ کی ہلاکت کے 90 فیصد امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکام یہ معلوم کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ قاری سیف اللہ کو کس علاقے میں ڈرون حملے کا نشانہ بنایا گیا۔واضح رہے کہ 16 دسمبر 2014 کو کالعدم تحریک طالبان کے عسکریت پسندوں نے آرمی پبلک اسکول پر حملہ کرکے 140 سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، جن میں سے زیادہ تر معصوم بچے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…