جمعہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2025 

اپنے بچوں کو ہوشیار کر دیں ، داعش نے ورغلانے کا نیا منصوبہ بنا لیا

datetime 4  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی سطح پر سفاکیت اور بدترین مظالم ڈھانے میں شہرت پانے والی تنظیم دولت اسلامی ’داعش‘ کے خلاف جیسے جیسے گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ ایسے ایسے تنظیم کو افرادی قوت کی قلت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔داعش پہلے بھی اپنے مذموم عزائم کی تکمیل کے لیے تنظیم کی صفوں میں بچوں کو جنگجوؤں کے طور پر بھرتی کرتے ہوئے انہیں استعمال کرچکی ہے۔ عالمی سطح پر بچوں کو داعش میں بھرتی کیے جانے کی مہمات کے خطرناک نتائج پر انتباہ کے باوجود داعش نت نئے طریقوں اور حربوں سے بچوں کو ورغلانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہے۔العربیہ ٹی وی پر نشر ایک رپورٹ میں داعش کی جانب سے بچوں اور 18 سال کے نوخیز افراد کو بھرتی کیے جانے کے ایک نئے حربے کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ داعشی جنگجوؤں نے آن لائن گیمز اور پلے اسٹیشن کو بچوں کو بھرتی کرنے کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ داعشی جنگجو نہایت مہارت کے ساتھ آن لائن گیمز کو اپنی مرضی کے ’موڈ‘ میں تبدیل کرتے ہوئے ان کے ذریعے بچوں کو داعش میں شامل ہونے کی ترغیب دے رہے ہیں۔مگر سوال یہ ہے کہ شدت پسند داعشی جنگجوؤں کے پاس انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایسی پیشہ وارانہ مہارت ہے جس کی مدد سے وہ آن لائن گیمز کو اپنی مرضی کے سانچے میں ڈھال کر ان کے ذریعے بچوں کو متاثر کررہے ہیں۔ تو اس سوال کا جواب اثبات میں ہے کیونکہ ’جی ٹی ای‘ نامی موڈ کے ذریعے کسی بھی آن لائن گیم کو مرضی کے سانچے میں ڈھالا جاسکتا ہے۔ حتیٰ کہ گیمز کا نقشہ، ان میں استعمال ہونے والا اسلحہ، افراد، گاڑیاں اور دیگر تمام آلات تبدیل کیے جاسکتے ہیں اور یہ کام داعشی جنگجو بڑی مہارت کے ساتھ انجام دیے چلے آ رہے ہیں۔نیز یوٹیوب اور انٹرنیٹ کے بعض دوسرے ذرائع
معلومات گیمز کو مرضی کے مطابق تبدیل کرنے کے طریقہ کار اور ایسی ویڈیوز سے بھرے پڑے ہیں جن کی مدد سے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مہارت رکھنے والا کوئی بھی شخص آن لائن گیمز کو تبدیل کرسکتا ہے۔آن لائن گیمز کو تبدیل کرنے کے لیے ایک کمپیوٹر ہی کافی ہے۔ باقی انٹرنیٹ پر اس کے طریقہ کار کے تمام لوازمات موجود ہیں۔ البتہ پلے اسٹیشن 3 اور ایکس باکس 360 گیمزمیں ترامیم کے لیے ایک عدد اضافی سسٹم کا تقاضا کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ کوئی بھی کھلاڑی ہیک کی گئی اور غیرقانونی طور پر حاصل کردہ گیمز کو چلانے کے قابل ہوجائے۔گرانڈ تھیفٹ آٹو M ماچورا کی فہرست پرحاصل ہونے والی مشہور ترین گیمز ہیں جو 18 سال سے زاید عمر کے افراد کے لیے با آسانی دسیتاب ہیں۔ داعش کا طریقہ واردات یہ ہے کہ اس کے آئی ٹی کے ماہرین گیمز میں چلنے والے تمام کرداروں، نعروِں، آوازوں، گاڑیوں، پرچموں اور شخصیات کو مرضی کے مطابق تبدیل کرتے ہیں۔



کالم



22 اپریل 2025ء


پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…