منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکا میں دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں پاکستانی نژاد شہری مجرم قرار

datetime 15  فروری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی عدالت نے 2009 میں لاہور میں حساس ادارے کے دفتر پر حملے میں دہشت گردوں کی معاونت کے الزام میں پاکستانی نژاد شہری کو مجرم قرار دے دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست اریگون میں پورلینڈ کے رہائشی رضا قادر خان کو 2013 میں مالدیپ سے تعلق رکھنے والے علی جلیل نامی خودکش حملہ آور اور اس کے گھر والوں کے ساتھ مشاورت اور ان کی مالی معاونت کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ رضا قادر خان پر عائد کی گئی فرد جرم میں الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے علی جلیل اور اس کے گھر والوں سے 2005 سے مئی 2009 تک رابطہ رکھا ۔ اسی ماہ میں علی جلیل نے لاہور میں پولیس کے ہیڈ کوارٹر دفتر پرحملہ کیا، سماعت کے دوران رضا قادر خان نے عدالت میں اپنی درخواست میں اعتراف کیا کہ اس نے علی جلیل کی بیوی کو ایسا مشورہ اور مالی معاونت فراہم کی جس سے وہ گرفتاری سے بچ سکتے تھے، مقدمے کے دوران استغاثہ اور حکومت دونوں نے رضا قادر خان کو 87 ماہ قید کی سفارش کی تھی۔ عدالت نے پاکستانی نژاد شہری کو مجرم قرار دے دیا ہے تاہم سزا کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 28 مئی 2009 کو لاہور میں پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملے کے نتیجے میں 35 افراد جاں بحق جب کہ 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…