ممبئی(نیوز ڈیسک ) ایشوریا رائے اس وقت شدید غصے میں آگئیں جب وہ اپنی ونٹی وین پہنچیں تو صحافیوں کی طرف سے انھیں روک کر سوال پوچھنے کی کو شش کی گئی۔ اسی دھکم پیل کے دوران اچانک اداکار ہ کی صاحبزادی زخمی ہو گئیں جس پر ایشوریہ غصے میں آگئیں اورمیڈیا نمائندگا ن کو کھری کھری سناتے ہوئے موقع سے چلی گئیں۔واضح رہے سابق حسینہ عالم ایشوریا راے متعدد بار اس بات کا اظہار کر چکی ہیں کہ انھیں رش والی جگہ پر وہشت ہونے لگتی ہے۔اس وقت اس کی بیٹی بالکل ٹھیک ہے اور مکمل طورپر صحت بات ہے ۔