ممبئی(نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم’’سلطان‘‘ میں دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کے مدمقابل مرکزی کردار ادا کرنے کے لیے سخت تربیت لینا شروع کردی ہے۔بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کو پہلی بار سلمان خان کے مدمقابل فلم میں کام کرنے کا موقع ملا ہے جس کے لیے نہ صرف وہ خوش ہیں بلکہ فلم میں کام کرنے کے لیے بے تاب بھی ہیں جب کہ فلم میں اپنے کردار میں ڈھلنے کے لیے سخت تربیت لینا شروع کردی ہے۔بالی ووڈ ادکارہ انوشکا شرما فلم ’’سلطان‘‘ میں ریسلر کا کردار ادا کررہی ہیں جس کے لیے انہوں نے پہلوانی کی سخت تربیت لینا شروع کردی ہے جب کہ اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر تربیت لینے کی تصویر بھی شیئر کی ہے۔واضح رہے کہ یش راج فلمز کے بینر تلے بننے والی فلم’’سلطان‘‘ میں سلمان خان اور انوشکا شرما ریسلر کا کردار ادا کریں گے جب کہ فلم رواں سال جولائی میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔