کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز، حساس ادارے اور انسداد دہشتگردی محکمے کے اہلکاروں سے مقابلے میں 5 ملزمان ہلاک اور 10 سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق سپرہائی وے پر رینجرز اور دہشتگردوں سے مقابلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے،جن کی شناخت شمشیر خان، عطا اللہ عرف داود پٹھان اور ظہیر عرف ظفیر پٹھان کے نام سے ہوئی ہے،ان کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا گیا ہے، ملزمان کا چوتھا ساتھی فرار ہوگیا۔ترجمان کے مطابق تمام ہی دہشتگردی ،ٹارگٹ کلنگ ،پولیس اہلکاروں کے قتل ،بھتہ خوری اور گینگ ریپ سمیت سنگین مقدمات مطلوب تھے۔ادھر لیاری کے علاقے گل محمدلین میں مقابلے کے دوران 2 ملزمان مارے گئے، ملزمان عادل عرف رند اور معیدکا تعلق گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سےتھا اور وہ رینجرز پرفائرنگ، پولیس اہلکاروں سمیت شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، دستی بم حملوں، اغوا برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث تھے۔دوسری جانب بلدیہ ٹاون محمد خان کالونی میں محکمہ انسداد دہشتگردی اور حساس ادارے کی کارروائی کے دوران 10 دہشتگردوں کو گرفتارکیا گیاہے، دہشتگردوں کے قبضے سے ایک بارود سے بھرا رکشہ، دیگر دھماکہ خیزمواد اور اسلحہ براامد کیا گیا ہے۔