منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

این اے122میںگڑ بڑ کس نے کی؟چوہدری نثار کا کیا تعلق؟نئے انکشافات نے کھلبلی مچادی

datetime 20  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (اےن اےن آئی ) تحریک انصاف کے رہنما عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ این اے122میں ایاز صادق کے پولیٹیکل کو آرڈینیٹر صمد خرم نے ہزاروں ووٹوں کا غیرقانونی ردو بدل کیا وہ آج کل سیاسی طور پر نوازے گئے نادرا میں ڈائریکٹر کمیونیکیشن اور ایڈوائزر ٹو چئیرمین نادرا کی حیثیت سے کام کر رہے ہیں جو 2013کے عام انتخابات میں نواز لیگ کے این اے122میں ایاز صادق کی انتخابی مہم کے ا نچارج تھے اور با وثوق ذرائع کے مطابق یہی صمدخرم وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کے میڈیا سیل کے بھی انچارج ہیں ۔عبدالعلیم خان نے میڈیا کو دستاویزی کی ثبوت دکھاتے ہوئے کہا کہ این اے122میں ٹیکنیکل طریقے سے ووٹوں کا ہیر پھیر ایک سوچی سمجھی سازش اور حکومتی منصوبہ بندی تھی جس کا پردہ چاک کر دیا ہے اگر یہ درست نہیں تو ایا ز صادق اس کی تردید کریں اور اصل حقائق منظر عام پر لائیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے سپیکر کو بچانے کےلئے اپنی عزت داو¿ پر لگا دی ہے لیکن ہم رکنے یا جھکنے والے نہیں جدوجہد جاری رکھیں گے اور انشا ءاللہ سپیکر دوبارہ ڈی سیٹ ہوں گے جس کے بعد حکومت کے پاس کچھ نہیں رہے گا ۔عبدالعلیم خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد میں این اے122کے کیس کا فیصلہ یکم فروری تک محفوظ ہونے کے اعلان کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان معلومات تک رسائی ہمارا آئینی حق ہے جسے حکومت روک رہی ہے درحقیقت حکومت خود کو شرمندگی سے بچانے کےلئے ایسے حربے استعمال کر رہی ہے جوبنیادی شہری حقوق کی خلاف ورزی ہے جس پر ہم خامو ش نہیں رہیں گے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ 11اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں عوام نے عمران خان کے حق میں فیصلہ دیا ۔ نواز لیگ تمام تر حکومتی دباو¿اور ہتھکنڈوں کے باو جود صرف 2400ووٹوں کا فرق ڈال سکی جس کا سہرا فوج کی تعیناتی کے سر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم ٹھوس ثبوتو ں اور حقائق کے ساتھ الیکشن کمیشن گئے ہیں اور انشا ءاللہ این اے122کا فیصلہ پی ٹی آئی کے حق میں آئے گا ،عبدالعلیم خان نے اس حلقے کو اجاگر کرنے پر میڈیا کا بھی شکریہ ادا کیا ،ممبر صوبائی اسمبلی محمد شعیب صدیقی بھی ان کے ہمراہ تھے۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…