منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کاایک ایسے ”میزائل “کاتجربہ کہ بھارت کی نیندیں حرام ہوگئیں

datetime 19  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (نیوزڈیسک)پاکستان نے منگل کو فضا ء سے مار کرنے والے کروز میزائل’’رعد‘‘ کا کامیاب تجربہ کیا ہے میزائل 300 کلو میٹر تک ہدف تک کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ’’رعد‘‘ میزائل انتہائی جدید گائیڈنس اور نیوگیشن سسٹم کا حامل ہے جس سے ہدف کو انتہائی کامیابی سے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ اپنے جدید نظام کی بدولت یہ نچلی سطح پر پرواز کر کے ہد ف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کی وجہ سے اسے ریڈار کے ذریعے نہیں دیکھا جا سکتا اور میزائل شکن نظام سے اسے تباہ نہیں کیا جا سکتا۔میزائل خشکی اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین اور وزیراعظم محمد نواز شریف نے سائنسدانوں اور انجینئروں کو رعد میزائل کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہے کہ پاکستانی سائنسدانوں اور انجینئروں نے انتہائی غیر معمولی کامیابی حاصل کی ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل سٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل مظہر جمیل نے بھی سائنسدانوں اور انجینئروں کو تاریخی اہمیت کے ایک اور سنگ میل کے حصول پر مبارکباد پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کی کم سے کم دفاعی صلاحیت کے حصول کی جانب ایک بڑا قدم ہے ۔ اس کامیابی سے پاکستان کی سٹریٹجک صلاحیت میں یقینی اضافہ ہو گا اور اس سے خطے کے امن میں مدد ملے گی ۔ انہوں نے سٹریٹجک فورسز کے تربیتی معیار اور آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…