اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

مکہ مکرمہ کے تمام پارکوں میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت

datetime 6  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مکہ مکرمہ سیکریٹریٹ نے مکہ ریجن میں واقع تمام عوامی پارکوں میں مفت انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ٹوئیٹر پر سکریٹریٹ کے اکاو¿نٹ سے جاری ٹوئیٹ میں کہا گیا ہے کہ میونسپلٹی عوامی پارکوں میں مفت انٹرنیٹ شروع کر رہی ہے۔ ایک دوسرے ٹوئیٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرنیٹ سروس پارکوں کے شائقین کے لیے کشش کا باعث اور راحت وتفریح کا ذریعہ بنے گی۔ مزید برآں وقت سے استفادے، سوشل نیٹ ورکس پر دوستوں کے ساتھ رابطے اور دیگر مختلف امور سرانجام دینے کا بھی موقع ملے گا۔اس حوالے سے میونسپلٹی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نائب سیکریٹری ڈاکٹر ابراہیم بن سلمان عبداللہ کا کہنا ہے کہ الیکٹرونک سروسز کی توسیع اور Smart Cities کے لیے منصوبوں اور حکمت عملی کی سپورٹ کی جانب یہ اپنی نوعیت کا منفرد اقدام ہے جس کی مثال پہلے نہیں ملتی۔ ساتھ ہی انہوں نے باور کرایا کہ یہ اقدام مقدس شہر (مکہ مکرمہ) کے سکریٹریٹ کے سربراہ ڈاکٹر اسامہ بن فضل البار کی خواہش پر کیا گیا ہے تاکہ شہریوں اور مقیمین کو بہترین خدمات پیش کی جا سکیں۔اس سلسلے میں آپریٹنگ سسٹمز اینڈ نیٹ ورک مینجمنٹ کے ڈائریکٹر انجینئر فہد بن فیصل کتوعہ نے بتایا کہ الحسینیہ پارک کو فائبر آپٹکس کے ذریعے مفت انٹرنیٹ سروس فراہم کر دی گئی ہے۔ اعلی کوالٹی کے وائرلیس سگنل ڈسٹریبیوٹر کے ساتھ یہاں انٹرنیٹ کی رفتار 8 میگا بائٹ فی سیکنڈ ہو گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کے تحت آنے والے دنوں میں مکہ مکرمہ میں متعدد پارکوں اور بعض دیگر تفریحی مقامات کو اس سہولت سے آراستہ کر دیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



رونقوں کا ڈھیر


ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…