کراچی(نیوزڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے اسپاٹ فکسنگ میں سزایافتہ فاسٹ باؤلر محمد عامر کی قومی ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے اپنی غلطی کا اعتراف سب سے پہلے میرے پاس کیا تھا۔دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹیم کے اعلان کے بعد اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عامر کی ٹیم میں واپسی پر خوشی ہے، انھوں نے انگلینڈ میں سب سے پہلے مجھے سچ بتایا، انھوں نے اپنی غلطی تسلیم کی لہٰذا ہمیں ان کی حمایت کرنی چاہیے۔ٹیم کے انتخاب کے حوالے سے آفریدی کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے کے لیے ہم نے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے، یہ ٹیم پاکستان میں دستیاب بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جگہ نہیں بنا سکے۔عامر کے حوالے سے آفریدی نے مزید کہا کہ انھوں ٹیم کا ساتھ دیا، دوسروں کی طرح ٹی وی پروگراموں میں جا کر ٹیم پر بے جا تنقید نہیں کی۔ٹی ٹوئنٹی کپتان کا کہنا ہے کہ میں حفیظ اور اظہر علی کے موقف کا احترام کرتا ہوں کیونکہ ہمیں اسپاٹ فکسنگ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ہمارا نام ہر جگہ خراب ہوا تاہم عامر نے عدالت اور پاکستانی عوام دونوں کے سامنے سچ بولا جبکہ دیگر کھلاڑی دو تین سال تک جھوٹ بولتے رہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ اب ہمیں آگے بڑھنے کی ضرورت ہے اور میں عامر کی حمایت کروں گا، امید ہے کہ وہ پوری دیانت داری اور جذبے کے ساتھ پاکستان کرکٹ کی خدمت کریں گے۔
قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں عامر کی ٹیم میں واپسی پر خوشی کا اظہار کیا تھا.محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ویزے کی شرط پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے.
محمدعامرکی ٹیم میں واپسی ،شاہد آفریدی نے محمدحفیظ اوراظہرکے موقف کی حمایت کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
پاکستان ، قرعہ اندازی میں کروڑ پتی بننے والے خوش نصیبوں کا اعلان
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی



















































