جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان، محمد عامر بھی شامل

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک) دورہ نیوزی لینڈ کے لیے قومی ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں محمد عامر کی 5 برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئںٹی اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد عامر کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ عمر گل کی بھی طویل عرصے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جب کہ ڈوپ ٹیسٹ کا شکاریاسر شاہ کی جگہ ون ڈے میں ظفر گوہر کو شامل کیا گیا ہے۔شاہد آفریدی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، شعیب ملک، عمراکمل، افتخار احمد، عماد وسیم، انور علی، عامر یامین، سرفراز احمد، وہاب ریاض، عمر گل، محمد رضوان، سعد نسیم، محمد عامر، محمد حفیظ اور صہیب مقصود شامل ہیں۔ون ڈے ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے احمد شہزاد، شعیب ملک، اسد شفیق، عماد وسیم، انورعلی، راحت علی، سرفراز احمد، وہاب ریاض، محمد رضوان، ظفر گوہر، بابر اعظم، محمد عامر، محمد حفیظ، صہیب مقصود اور محمد عرفان بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں شمولیت ویزے سے مشروط ہے۔دوسری جانب چیرمین پی سی بی شہریار خان نے علیم ڈار کو 100 میچوں میں امپائرنگ کے فرائض انجام دینے پر پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ علیم ڈار کی خدمات پر پورے پاکستان کو فخر ہے، انھوں نے نے امپائرنگ میں ہمیشہ بہترین فیصلے کئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…