جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

کرکٹ ٹیم کی کامیابیوں بارے علم نجوم کے ماہرین کے اہم انکشافات

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک )نئے سال کی آمد پر علم فلکیات اور علم الاعدادکے ماہرین کی طرف سے مختلف شعبوں کے حوالے سے پیش گوئیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ممتاز ماہر علم نجوم شیخ طارق اقبال نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ 2016ء4 میں پاکستانی ٹیم بادشاہ ہوتے ہوئے بھی کچھ حاصل نہیں کرسکے گی۔2016ء4 کا عدد 9ہے جو ایک روحانی عدد ہے ،پاکستانی ٹیم کے ستاروں اور9کے عدد کا مشترکہ جائزہ لیا جائے تو پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اچھی رہے گی ،انفرادی طور پر ریکارڈ بھی بنیں گے تاہم ٹیم مجموعی طور پر کوئی بڑی کامیابی حاصل کرتی نظر نہیں آرہی۔انہوں نے مزید کہا کہ محمد عامر سال 2016ء4 میں قومی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔علم جفر کے ماہر کامران اقبال نے پیش گوئی کی ہے کہ پاکستانی ٹیم کے دو کھلاڑیوں کے زائچے قومی ٹیم کے موافق نہیں ہیں ،یہ کھلاڑی اتحاد اوریگانگت کے حوالہ سے ٹیم کو متاثر کریں گے۔جون2016ء4 کے بعد نحوست کے سائے چھٹنے شروع ہوجائیں گے جس کے بعد ٹیم قوم کے لئے خوشخبری لاسکتی ہے۔ٹیم بیک وقت بادشاہ اور فقیر کی کیفیت سے دوچار رہے گی۔ ۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…