جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

لائرز کرکٹ ورلڈ کپ ،پاکستانی وکلاءکی کرکٹ ٹیم نے بھارتی ٹیم کو دھول چٹادی،ایسی شکست جو کبھی نہ بھول پائیںگے

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

لاہور (نیوزڈیسک)پاکستانی وکلاءکرکٹ ٹیم نے پانچویں بین الاقوامی لائرز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں روایتی حریف بھارتی وکلاءکی ٹیم کو 9 وکٹوں سے شکست دیدی ۔ آسٹریلیا کے شہر برسبین میں جاری پانچویں لائرز کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے صرف52 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئی ۔ پاکستانی ٹیم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 11ویںاوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کر لیا۔عبداللہ بٹ ایڈووکیٹ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کی شاندار جیت پر ٹیم کے پیٹرن انچیف اور لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس محمد فرخ عرفان خان نے مبارکبار دی۔ پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ کامن ویلتھ وکلاءکی ٹیم کے خلاف کھیلے گی۔ ورلڈ کپ میں 9 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیںاور ورلڈ کپ کے مقابلے گیارہ جنوری تک جاری رہیں گے۔ پاکستانی وکلاءکی کرکٹ ٹیم نے نئی دہلی میں کھیلے جانے والے گزشتہ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھی بھارتی ٹیم کو عبرتناک شکست سے دوچار کر کے ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…