جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

معروف پاکستانی امپائرکااعزاز

datetime 1  جنوری‬‮  2016 |

لاہور(نیوزڈیسک)ئی سی سی الیٹ پینل میں شامل پاکستانی امپائیر علیم ڈار 100 ٹیسٹ کھیلانے والے امپائرز میں شامل ہوجائیں گے، وہ دو جنوری سے انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے میچ کو سپروائز کریں گے اور سو ٹیسٹ میچ سپر وائزکرنے والے دنیا کے تیسرے امپائر بن جائیں گے۔علیم ڈار نے امپائرنگ کیرئیر کا آغاز سن 2000 میںکیا، وہ میچ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گجرانوالہ میں کھیلا گیا، تین سال بعد انھیں ٹیسٹ امپائرنگ کرنے کا موقع ملا، ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ کو سپر وائز کیا، وہ 99 ٹیسٹ سپر وائز کرچکے ہیں ، جبکہ 178 ون ڈے اور 35 ٹی ٹوئنٹی میچ میں امپائرنگ کے فرائض انجام دےچکے ہیں۔علیم ڈار سال 2009، 2010 اور 2011 کے بہترین امپائرکا ایوارڈ بھی حاصل کرچکے ہیں،اسی بنیاد پر پاکستان میں انھیں اس اعزاز پر پرائڈ آف پرفارمنس اور ستارہ امتیاز سے بھی نوازا جا چکا ہے،علیم ڈار اپنا سواں ٹیسٹ جنوبی افریقا اور انگلینڈ کے خلاف سپر وائز کریں گے ان سے پہلے اسٹیو بکنر اور روڈی کرٹزنس یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…