لاہور(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کپتان اسٹیون اسمتھ اور بھارتی اسپن بولر روی چندرن ایشون 2015کے کامیاب ترین کھلاڑی قرار پائے ہیں۔ڈربن اور میلبرن ٹیسٹ کے اختتام پر آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں جبکہ اپنی بہترین کارکردگی کی بدولت وہ سال 2015ء کے کامیاب ترین بلے باز بھی ہیں۔اسٹیون اسمتھ ہی گزشتہ ہفتے جاری ہونے والی رینکنگ میں سال کے بہترین کھلاڑی کے علاوہ سرگارفیلڈ سوبرٹرافی بھی اپنے نام کی تھی۔ بہترین بلے بازوں کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن دوسرے، جوئے روٹ تیسرے، اے بی ڈیولیئرز چوتھے،ڈیوڈ وانر پانچویں، یونس خان چھٹے، انجیلو میتھیوز ساتویں، ہاشم آملہ آٹھویں، قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نویں اور السٹرکک دسویں نمبر پر ہیں۔آئی سی سی ٹاپ 10بولرز کی فہرست میں بھارتی اسپنر روی چندرن ایشون ایک درجہ ترقی پاکر پہلے نمبر پر آگئے جبکہ انہیں کارکردگی میں تسلسل کے باعث 2015کا بہترین بولر بھی قرار دیا گیا ہے۔ ٹاپ 10بولروں کی فہرست میں ڈیل اسٹین دوسرے اور اسٹارٹ براڈ تیسرے نمبر پر ہیں۔ ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئی سی سی کی جانب سے معطلی کا سامنا کرنے والے پاکستانی لیگ اسپنر یاسرشاہ ایک درجہ تنزلی کے بعد چوتھے نمبر پر ہیں۔بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں کسی پاکستانی آل رانڈر نے جگہ نہ بنائی جب کہ بھارتی آل رانڈر روی چندرن ایشون پہلے، شکیب الحسن دوسرے، اسٹارٹ براڈ تیسرے ، وین فلینڈر چوتھے اور روندرا جدیجا پانچویں نمبر پر ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی



















































