اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

عمران نے ولیمے کا کیا منفردپروگرام بنایا ہے، کلک کر کے جانئے

datetime 8  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد۔۔۔۔پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی ریحام خان کے ساتھ دوسری شادی کے چرچے ہر جگہ ہو رہے ہیں اور اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے عمران خان اپنے ولیمے کی تقریب کو شوکت خانم اسپتال کی فنڈ ریزنگ کے لئے استعال کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ عمران خان کے قریبی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ اپنے دعوت ولیمہ کو فنڈ ریزنگ کے لیے استعمال کرنے پر غور کررہے ہیں جو شوکت خانم کینسر اسپتال کے لئے استعمال کئے جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دعوت ولیمہ کے کارڈ ایک سے 10 لاکھ روپے میں حاصل کیا جا سکے گا جب کہ خصوصی کارڈز 5 سے 10 لاکھ میں ملیں گے اور خصوصی کارڈ حاصل کرنے والوں کو دلہا دلہن کے ساتھ تصویر کھچوانے کا موقع بھی ملے گا۔ عمران اور ریحام خان کی ولیمے کی تقریبات اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ہوں گی۔عمران خان کی ولیمے کی تقریب میں 1500 افراد کی شرکت متوقع ہے جس سے پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین کو شوکت خانم اسپتال کے لئے 50 کروڑ روپے سے زائد فنڈ حاصل ہونے کی توقع ہے۔
واضح رہے کہ میڈیا پر اس قسم کی خبریں زیر گردش ہیں کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے گزشتہ برس نومبر میں بی بی سی ویدر گرل ریحام کے ساتھ نکاح کر چکے ہیں، نکاح کی تقریب وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا پرویز خٹک کے بھائی کے گھر ہوئی جس میں صرف چند لوگوں نے شرکت کی۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…