کرم ایجنسی۔۔۔۔سڑک کنارے نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔ لوئر کرم ایجنسی کے علاقے شپک میں سیکیورٹی فورسز کا قافلے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے نصب بارودی مواد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 4 اہلکار موقع پر ہی شہید جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔ دھماکے کے بعد فوری طور پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جب کہ دونوں زخمیوں کو سی ایم ایچ اسپتال پشاور منتقل کردیا گیا۔