اتوار‬‮ ، 21 ستمبر‬‮ 2025 

’بیٹ مین ورسز سپر مین: ڈان آف جسٹس‘ کا پہلا کلپ منظر عام پر

datetime 1  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)ہالی وڈ کے دو نامور سپر ہیرو بیٹ مین اور سپر میں ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوے بکھیرنے کو تیار ہیں، اس سلسلے میں ایکشن اور تھرل سے بھرپور سنسنی خیز فلم ’بیٹ مین ورسز سپر مین: ڈان آف جسٹس‘ کا پہلا کلپ بھی منظر عام پر آگیاہے۔ہدایتکار زیک سنیڈر کی اس فلم میں41سالہ اداکاربین ایفلک بیٹ مین اور سپر مین کا کردار ہینری کاویل نبھائیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گال گیڈوٹ، ایمی ایڈمز، ڈیانے لین، لارنس فش برن، جیسی ایسنبرگ، ہالی ہنٹر اور جیریمی ائرنزشامل ہیں۔ڈیبورا سینڈراورچارلس روون کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی غیر معمولی طاقت اور انوکھی صلاحیتوں کے مالک دو ایسے ہیروز کے گرد گھومتی ہے جو انصاف کے تقاضوں کی تکمیل اور عوام کی حفاظت کیلئے بڑے سے بڑے خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں۔ہدایتکار زیک کے مطابق ایکشن سے بھرپور یہ سنسنی خیز ایڈونچر فلم آئندہ سال25مارچ کو مداحوں کیلئے سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جس میں بیٹ مین فرنچائز کی گزشتہ فلموں سے زیادہ ایکشن، تھرل اور کرائم موجود ہے جو دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنا لے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…