ہالی وڈ(نیوز ڈیسک)کیپٹن امریکہ ایک بار پھر آئرن مین کے ساتھ ملکر بڑی اسکرین پر تہلکہ مچانے کے لیے تیار ہے۔ کرس ایوانز، رابرٹ ڈاونی جونیئر اور اسکارلٹ جانسن کی نئی سپر ہیرو ایکشن فلم ’کیپٹن امریکا: سول وار‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ کیپٹن امریکہ: دی فرسٹ ایونجر اور بعد میں ’کیپٹن امریکہ: دی ونٹر سولجر‘ کے اس پریکوئل کی ہدایتکاری انتھونی اور جو روسو نے دی ہے۔ کرسٹوفر مارکس اور اسٹیفن میک فیلی کے تحریر کردہ اسکرین پلے کو کیون فیج نے پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کی کہانی اسٹیو راجرز عرف کیپٹن امریکہ (کرس ایوانز)، ٹونی اسٹارک عرف آئرن مین (رابرٹ ڈاونی جونیئر) اور نتاشا رومانوف عرف بلیک ویڈو (اسکارلٹ جانسن) کے گرد گھومتی ہے جو خطرناک اور طاقتور دشمن کے خلاف یکجا ہو کر اپنا مشن مکمل کر رہے ہیں۔ مارول اسٹوڈیوز کے اشتراک سے بننے والی سائنس فکشن ایکشن فلم ’کیپٹن امریکہ: سول وار‘ والٹ ڈزنی اسٹوڈیوز اور موشن پکچرز کے تحت اگلے سال 29اپریل کو برطانیہ اور 6مئی کو امریکہ میں سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔
نئی سپر ہیرو ایکشن فلم ’کیپٹن امریکہ: سول وار‘ کا پہلا ٹریلر جاری
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تاحیات
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































